Categories
Breaking news

کورونا ویکسین کی مارکیٹ میں دستیابی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان جاری کردیا

Advertisement
Advertisement

ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ چار ہفتوں میں کورونا ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہونے کا دعویٰ کردیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے اس قدر تباہی مچائی اب تک کروڑوں انسانوں کو بیمار جبکہ لاکھوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سوائے روس کے کئی ماہ گزرنے کے باوجود دنیا کے بڑے بڑے سائنسداں و ممالک بھی کورونا ویکسین بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ میں ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔

کرونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق امریکی صدر نے ریاست پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین سے چار ہفتوں میں کووڈ 19 کی دوا دستیاب ہوگی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے دو روز قبل روس کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ سپلائی کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، لیکن بہت سے روسی سائنسدانوں نے اس ویکسین کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے مخالفت بھی کی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *