Categories
Breaking news

کورونا ویکسین کی خریداری کیخلاف درخواست دائر

کورونا ویکسین کی خریداری کیخلاف درخواست دائر

ہائی کورٹ نے حکومت کو کورونا ویکسین کی خریداری سے روکنے کیلئے دائر کی گئی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔درخواست گزار وکیل طارق اسد نے مؤقف اپنایا ہے کہ ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں سور اور بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا۔ ویکسین سے متعلق ایک صفحے پر نقشے کی صورت میں…

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ویکسین میں کوئی مسئلہ ہے تو آپ نہ لگوائیں۔

درخواست گزار وکیل نے کہا ہم نہیں لگوائیں گے تو کہیں بھی سفر نہیں کر سکیں گے۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ وہ صرف ہمیں بندر بنائیں گے؟ وکیل طارق اسد نے جواب دیا نہیں، یہ دنیا بھر میں ایسا ہی ہو گا ہم تو بالکل ہی ان کے غلام ہوں گے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے 9 ہزار 392 افراد ہلاک اور 4 لاکھ 60 ہزار 672 متاثر ہو چکے ہیں۔ حکومت کورونا ویکیسن کی خریداری کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔

حکومت نے ویکسین کی خریداری کیلئے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے تاہم انہیں ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائی گئی ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں۔ 10ہزار سے زائد رضا کاروں کو ویکسین لگ چکی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *