Categories
Breaking news

کورونا ویکسین پر وفاق اور صوبوں میں رابطوں کے فقدان کا انکشاف

Advertisement
وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطوں کے فقدان کا انکشاف

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے لوگوں کو کب تک کورونا ویکسین ملے گی؟ معلوم نہیں، بین الاقوامی ویکسین بنانے والے اداروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کب تک کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں تک پہنچے گی، وفاقی حکومت نے ویکسین کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔

سندھ میں نومبر کی نسبت دسمبر میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا کے 11،952 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں مزید 3 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

محکمہ صحت حکام کے مطابق کورونا وائرس سے جناح اسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹر طاہر امین چوہدری انتقال کرگئے،نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا وائرس سے چل بسے، جبکہ سابق ڈی جی ہیلتھ اور ای این ٹی اسپیشلیسٹ ڈاکٹر عبدالستار کوروائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔

x
Advertisement

وزیر صحت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے حوالے سے وفاق کی کیا بات ہوئی، میڈیا سے پتہ چلتا ہے، امید ہے بین الاقوامی ویکسین کا استعمال آئندہ سال موسم بہارسے شروع ہوگا۔

کورونا وائرس ویکسین کے سائیڈ افیکٹس سامنے آنا شروع

برطانیہ میں امریکی دواساز کمپنی فائزر کی لگائی جانے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کے سائیڈ افیکٹ سامنے آنے لگے، کرونا وائرس ویکسین سے الرجی کے 2ممکنہ کیسز سامنے آگئے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 60 سے 80 سال کے بوڑھوں اور ڈاکٹرز کو ویکسین لگائی جائیں گی، بین الاقوامی ویکسین کاپوری دنیا کے لوگوں تک پہنچنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ضلع شرقی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 904 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں دوسرے نمبر پر ضلع وسطی551 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے، تیسرے نمبر پر ضلع جنوبی میں اب تک 382 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *