Categories
Breaking news

کورونا ویکسین لگانے والوں کے لیے ماسک کی شرط ختم کرنے پر ماہرین صحت میدان میں آگئے

کورونا ماسک

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے والوں کے لیے ماسک کی شرط ختم کردینا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں۔

امریکی ماہرین نے ویکسین لگانے والوں کے لیے ماسک کی شرط ختم کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی نئی گائیڈ لائنز کرونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں، سی ڈی سی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا۔

امریکی ماہر ڈاکٹر جیفری ڈیوشن کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی کی گائیڈ لائنز کا ریاستیں ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، کرونا وائرس مستقبل میں کیا شکل اختیار کرتا ہے کسی کو معلوم نہیں۔

ایک اور امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسین بھی ہر شخص کو کرونا وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *