Categories
Breaking news

کورونا ویکسین خریداری، کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، فواد چوہدری

Advertisement
کورونا ویکسین خریداری، کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کورونا وائرس ویکسین کی خریداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔

x
Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پر پاکستان میں جلد ازجلد مہیا ہوسکے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 111 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 111 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 782 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 111 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 782 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *