Categories
Breaking news

کورونا وبا کے باوجود چینی معیشت نے نئی بلندی کو چھو لیا

Advertisement

چینی صدر

کورونا وبا کے باوجود چینی معیشت نے نئی بلندی کو چھو لیا ہے، امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ چینی معیشت پہلی بار 100 ٹریلین یو آن سے زیادہ ہوگئی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین 2020 میں معاشی نمو حاصل کرنے والا واحد ملک تھا، اخبار نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس چینی معیشت کا حجم پہلی بار 100 ٹریلین یو آن سے زیادہ ہوگیا۔

چین کے قومی دفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں چینی جی ڈی پی کی مالیت 101.5986 ٹریلین یو آن تک جا پہنچی جب کہ اس میں 2019 کی نسبت 2.3 فی صد کا اضافہ ہوا۔

2020 میں درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 32155.7 بلین یو آن تھی جس میں اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 1.9 فی صد کا اضافہ ہوا۔

Advertisement

ان میں برآمدات کی مالیت 4.0 فی صد اضافے کے ساتھ 17932.6 بلین یو آن تک جا پہنچی، تاہم درآمدات 0.7 فی صد کی کمی کے ساتھ 14233.1 بلین یو آن رہیں۔

معمول کی تجارت میں درآمدات و برآمدات کی مالیت کا حصہ کل درآمدات و برآمدات میں 59.9 فی صد بنا، جو 2019 کے مقابلے میں 0.9 فی صد زیادہ رہا۔

تجزیہ نگاروں کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ کو وِڈ 19 کے اثرات کے باعث عالمی منڈی میں طبی مصنوعات اور گھر سے دفتری امور انجام دینے سے متعلق مصنوعات کی مانگ میں اضافے سے چین کی برآمدات میں مسلسل اضافے کی بھی توقع ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *