Categories
Breaking news

کورونا وبا کی دوسری لہر؛ کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن

ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کمشنر کراچی نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نوٹیفیکشن جاری کردیں۔

جنوبی، شرقی، وسطی، غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نو ٹی فکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 36 اموات ہوئیں۔ سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ہوگئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *