Categories
Breaking news

کورونا وائرس: ہنگامی صورت حال کے علاوہ کوئی بھی شخص گھر سے باہر نہ نکلے, عمانی حکام کا بیان جاری

Advertisement
Advertisement

کورونا لاک ڈاؤن

عمانی وزارت صحت نے شہریوں کو ایک بار پھر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضروری کام یا پھر ہنگامی صورت حال کے علاوہ کوئی بھی شخص گھر سے باہر نہ نکلے۔

وزارت صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ عمانی سپریم کمیٹی اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل درآمد جاری رکھیں جن میں سماجی فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

کورونا صورت حال کے حوالے سے محکمہ صحت نے تازہ رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عمان میں کورونا کے 438 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوئی۔

نئے مریض سامنے آنے کے بعد عمان میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہزار 660 ہوگئی ہے۔

ملک میں اب تک 84 ہزار 113 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 797 ہے۔ عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 185 مریض صحت یاب ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمان نے یکم اکتوبر2020 سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ عمان پہنچنے والے تمام مسافروں کے پاس ہیلتھ انشورنس لازمی ہونی چاہیئے جس میں کم از کم 30 دن تک کے لیے کوویڈ 19 اور دوسری بیماریوں کے علاج کے اخراجات شامل ہوں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *