Categories
Breaking news

کورونا وائرس کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، کورونا وائرس کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا۔

سمندرپارپاکستانیوں کی وطن سےمحبت اور وابستگی بےمثال ہے۔وباءکےباوجودآپ نےتمام ریکارڈز توڑتےہوئےمسلسل 10 ماہ تک ماہانہ 2 ارب $ سےزائد کی ترسیلات بھجوائیں۔مارچ میں آپکی ترسیلات2.7 ارب $ تک بڑھیں جو سالِ رفتہ سے43% زیادہ ہیں۔اس سال اب تک ان میں 26% اضافہ ہوچکا ہے۔ہم آپکےشکر گزار ہیں۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 12, 2021

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے لگا تار دسویں ماہ میں 2 ارب ڈالر بھیجے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود 10 مہینوں میں 2 بلین ڈالربھیج کر ریکارڈ قائم کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوگئیں۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اوورسیز کی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *