Categories
Breaking news

کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو آسانی سے ہدف بناسکتی ہے

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کیلئے خطرناک ہے۔سائنسدانوں کے مطابق کورونا کی نئی قسم پرانی اقسام کے مقابلے میں بچوں کو زیادہ آسانی سے متاثر کرسکتی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اب تک کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں میں دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔برطانیہ میں 5 سے 6 ہفتوں کے دوران 15 سال سے کم عمر بچوں میں نئی قسم کے وائرس کو زیادہ دیکھا گیا ہے۔ماہرین کی جانب سے وائرس کی نئی قسم کے بارے میں جاننے کے لیے تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں اور ویکسینز پر اس کے اثرات کا تعین کیا جاسکے۔نئی قسم دریافت ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ یہ قسم 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔کورونا وائرس کی اس نئی قسم میں 23 مختلف جینیاتی تبدیلیاں ہوئی ہیں، ان میں سے بیشتر کا تعلق وائرس کے ان حصوں سے ہے جو وائرس کو انسانی خلیات جکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *