Categories
Breaking news

کورونا وائرس کی دوسری لہر، صحت کا نظام درہم برہم، اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی

Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس

اٹلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے صحت کا نظام درہم برہم کردیا، مریضوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، متاثرین کی روم کے باہر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ریجن ‘پائیمونٹ’ کے ایک اسپتال میں کرونا مریضوں کے لیے بستر کم پڑگئے، انتظامیہ نے روم کے باہر علاج کرنا شروع کردیا، کئی مریض کوریڈور میں اسٹریچر پر پڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منظر عام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریضوں کی کمرے کے باہر کیا حالت ہے، متعدد وینٹی لیٹرز کے مریض بھی روم کے باہر کوریڈور میں نظر آرہے ہیں۔

اٹلی میں دیگر اسپتالوں میں بھی مریضوں کو اسٹریچر پر آکسیجن دیا جارہا ہے۔

کرونا کی دوسری لہر سے پائیمونٹ ریجن زیادہ متاثر ہے۔ اطالوی حکومت نے وبائی صورت حال کے پیش نظر نئے پیکج کی بھی منظوری دی ہے۔ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 39 ہزار 811 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس سے قبل 37 ہزار 809 کرونا کیسز کو سب سے زیادہ قرار دیا تھا لیکن نئی رپورٹ نے ریکارڈ توڑ دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 425 مریضوں کی اموات ہوئیں جو 446 کے مقابلے میں کم ہے۔ اٹلی میں اب تک 41 ہزار 60 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *