Categories
Breaking news

کورونا وائرس کو دھوکہ سمجھنے والے برازیل کے صدر بھی کورونا کا شکار ہوگئے

Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کو دھوکہ سمجھنے والے برازیل کے صدر بھی کورونا کا شکار ہوگئے

برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کو دھوکہ سمجھ کر احتیاطی تدابیر سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

برازیل کے صدر بولسونارو نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ٹی وی پر اپنے خطاب میں بولسونارو نے کہا کہ انہیں بار بار بتایا گیا کہ کورونا وائرس آبادی کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا لیکن وہ اس کو عام زکام سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کا استعمال کر رہے ہیں۔

امن،مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینااولین ترجیح،پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کوبرابرکے حقوق حاصل ہیں،عثمان بزدار

امن،مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینااولین ترجیح،پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کوبرابرکے حقوق حاصل ہیں،عثمان بزدار

خیال رہے کہ برازیل امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ یہاں اب تک 16 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر جبکہ 65 ہزار لوگ کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsبین الاقوامی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *