Categories
Breaking news

کورونا وائرس: کرائے کے مکانات میں رہنے والے افراد کے لیے بڑی خبر، جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

 کرائے کا مکانمکانات کے کرائے میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مختلف عوامل ہیں۔

سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد سے بعض فلیٹوں کے کرائے کم ہوئے ہیں۔

ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے ثامر القرشی نے بتایا کہ کورونا وائرس وبا کے باعث مقیم غیر ملکیوں کے مملکت چھوڑ دینے کے باعث مکانات کی طلب کم ہوئی ہے جبکہ 3 اور 4 کمروں والے فلیٹس کی رسد بڑھ گئی ہے لہٰذا چھوٹے فلیٹس کے کرائے خود بخود کم ہوگئے۔

ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل میں غیر منقولہ جائیدادوں کی کمیٹی کے رکن حسین بن راجحہ نے کرایوں میں کمی کا ایک اور سبب بتایا۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا بحران اپنی جگہ پر ہے تاہم حکومت کی جانب سے مکانات کی فراہمی کے باعث کرایہ دار مقامی شہری مکانات کے مالکان میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ مقامی شہریوں کی وجہ سے بھی مکانات خالی ہونے لگے ہیں۔

غیر منقولہ جائیدادوں کے مور کے کنسلٹنٹ عمر السلیمان کے مطابق ان دنوں مکانات کے خریدار بڑھ گئے ہیں جبکہ پلاٹس خریدنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے، اس لیے کرایہ دار کم ہوتے جارہے ہیں۔ یہی کرائے کم ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *