Categories
Breaking news

کورونا وائرس: ڈچ وزیر اعظم کی فٹ بال تماشائیوں کو خاموش رہنے کی ہدایت

Advertisement
Advertisement

نیدرلینڈز کے وزیر اعظم نے فٹ بال دیکھنے آنے والے تماشایوں کو کوویڈ19 کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کردی۔ڈچ وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ فٹبال میچز میں تماشایوں کا گانا اور چیخنا کوویڈ19 کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ وزیراعظم ے تماشائیوں کو ہدایت کی کہ جب آپ اسٹیڈیم میں بیٹھیں تو خاموش رہیں اور چیخیں نہیں، چیخنا چلانا بالکل بے وقوفی ہے جس سے ہم اس وائرس پر قابو نہیں پا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹڈیم دوبارہ بند کردیے جائیں گے اگر تماشایوں نے اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھا۔ایمسٹرڈیم میں تماشائیوں کے لیے اسٹیڈیم احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس ماہ کے شروع میں کھول دیئے گئے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *