Categories
Breaking news

کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار174 جبکہ 2 لاکھ 75 ہزار317 افراد صحتیاب

Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعدادملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 10 ہزار 626 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 586 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد2 لاکھ 92 ہزار 174 تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار 626 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 317 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید 10 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6231 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 691، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 057، کے پی میں 35602، بلوچستان میں 12473، اسلام آباد میں 15472، آزاد جموں و کشمیر 2241 اور گلگت بلتستان میں 2638 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 14 ہزار 902 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے جن میں سے 138 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *