Categories
Breaking news

کورونا وائرس: پاپڑ کے بعد پیشِ خدمت ہے ہربل اور امیونٹی بوسٹر ساڑھیاں، بھارتیوں کی انوکھی منطق

Advertisement
Advertisement

ساڑھیاںبھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاص قسم کی ساڑھی متعارف کی گئی ہے جس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ساڑھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مفید ہوگی۔

کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے بھارت میں پاپڑ کے بعد ایک خاص قسم کی ساڑھی متعارف کرائی گئی ہے جس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خصوصی ساڑھی خواتین کی قوت مدافعت میں اضافے اورکورونا وائرس کے حملے سے محفوظ رکھے گی۔

ریاست مدھیہ پردیش میں ہربل ساڑھیاں اور امیونٹی بوسٹر ساڑھیاں بڑے پیمانے پر تیار کی جا رہی ہیں، جسے آیور وستر کا نام دیا گیا ہے۔

ان ساڑھیوں کو بنانے کے لیے کئی طرح کے گرم مصالحوں کا استعمال کیا گیا ہے جن میں لونگ، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، چکر پھول، جاوتری، دار چینی، کالی مرچ، زیرہ، تیز پتہ وغیرہ شامل ہیں۔

مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے لانچ کی گئی ساڑھیوں میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کو ایک ساتھ لوہے کے بڑے سے برتن میں باریکی سے کوٹا جاتا ہے۔

بعدازاں 48 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ان مصالحوں کی پوٹلی بنا کر پانی میں رکھ دی جاتی ہے، پھر ایک بھٹی پر اس پانی کی پوٹلی رکھ کر اس کی بھاپ کپڑوں میں لگائی جاتی ہے جس سے ساڑیاں بنتی ہیں۔

اس عمل کے علاوہ بھی ساڑھیاں کئی مراحل سے گزاری جاتی ہیں، پھر کہیں جا کر امیونٹی بوسٹر ساڑھیاں تیار ہوتی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ایک ساڑھی کی تیاری میں 5 سے 6 دن کا وقت لگتا ہے، ان ساڑھیوں کی قیمت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ 3 سے 5 ہزار روپے تک میں دستیاب ہوں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *