Categories
Breaking news

کورونا وائرس: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 25 تعلیمی ادارے سیل

Advertisement
Advertisement

 اسلام آباد کے مزید 25 تعلیمی ادارے سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 25 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ سیل کئے گئے تعلیمی اداروں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دونوں شامل ہیں۔

مراسلے کے مطابق متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں دو ماہ کے دوران اسکولوں میں چار سو بہتر کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ اسکول کے مطابق ایک سو سترہ اسکولوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سولہ کو سیل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی شہر سے سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *