Categories
Breaking news

کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بھیانک تھا،امریکی گلوکارہ

امریکی گلوکارہ پنک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بھیانک اور بہت ہی برا تھا۔نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاؤں گی۔ایک انٹرویو میں 41 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ وہ وقت بہت ہی برا تھا اور میں نے اپنی وصیت بھی دوبارہ لکھ لی تھی۔بیماری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے اپنے اور بیٹے کے لئے لگا کہ اب ہمارے لئے وقت ختم۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیماری کے دوران میں نے اپنی قریبی دوست کو فون کر کے بتایا کہ میں اپنی بیٹے سے بےحد پیار کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں گلوکارہ پنک اور ان کے 4سالہ بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جبکہ ان کے شوہر اور بیٹی بیماری میں مبتلا نہیں ہوئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *