Categories
Breaking news

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک کے امیر ترین افراد پر نیا ٹیکس عائد کردیا گیا

ٹیکس

جنوبی امریکی ملک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے ملک کے امیر ترین افراد پر نیا ٹیکس عائد کردیا۔

ملک کے امیر ترین پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا سے لیا ہے تاکہ ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو طبی سازو سامان خریدنے میں صرف کیا جاسکے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر ترین افراد سے وصول کی جانے والی ٹیکس کی رقم امدادی سرگرمیوں پر خرچ ہوگی۔

ٹیکس ڈھائی ملین ڈالر سے زیادہ اثاثے رکھنے والے 12 ہزار افراد پر لاگو ہوگا اور اس محصول کو ’ملینئرز ٹیکس‘ یعنی لکھ پتیوں کے ٹیکس کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے، جن میں سے 39 ہزار 500 سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 12 لاکھ 87 ہزار 955 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *