Categories
Breaking news

کورونا وائرس سے متعلق تشویش کا اظہار، طبی ماہرین نے دنیا کو خبردار کر دیا

Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس

طبی ماہرین نے کورونا وائرس سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس اب موسمی بیماری بن سکتا ہے۔

لبنان اور قطر کے سائنس دانوں نے تحقیقاتی مقالہ تیار کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سردی میں زکام اور دیگر بیماریوں کی طرح کورونا بھی ایک موسمی بیماری بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق معتدل موسم والے علاقوں میں سردیوں کے دوران کرونا وائرس کا پھیلاؤ بہت تیز رہا، یہ صورت حال مستقبل میں بھی رہی تو کرونا ہر سال سردیوں میں تیزی سے پھیلے گا اور یہ زکام اور سانس کی دیگر بیماریوں کی طرح ایک موسمی بیماری بن جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں انسانوں کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ زکام کا وائرس جلد اثر انداز ہوتا ہے، جبکہ کرونا وائرس کے حوالے سے بھی یہی صورت حال ہے، وائرس کم درجہ حرارت میں زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کم درجہ حرارت میں وائرس زیادہ مضبوط ہو تو انسانوں پر حملہ آسان ہوجاتا ہے، دیگر ریسرچ اور مطالعے سے ثابت بھی ہوا کہ کورونا زکام کے وائرس کی طرح پھیلتا ہے۔

ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر ہم مطلوب قوت مدافعت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو وائرس کے وار کو روک سکتے ہیں، اور ویکسین کے ذریعے یہ ممکن ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *