Categories
Breaking news

کورونا وائرس سےاس مرتبہ پاکستان میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں: ظفر مرزا

Advertisement
کورونا وائرس سے پچھلی دفعہ کی نسبت اس مرتبہ زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں: ظفر مرزا

سابق وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کی دوسری لہر میں تیزی دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پچھلی دفعہ کی نسبت اس مرتبہ کورونا وائرس سے پاکستان میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے جاری رکھنے کے اعلان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’پی ڈی ایم کا اعلان کہ وہ باوجود پابندی کہ جلسے جاری رکھیں گے، انتہائی غیر ذمہ دار ہے۔‘

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سیاست دان عقل کے ناخن لیں گے اور سیاست سے زیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا بھی مستعفی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر…

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 208 کیسز، 37 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 208 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 37 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 954 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

x
Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 544 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 50 لاکھ 18 ہزار 483 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *