Categories
Breaking news

کورونا وائرس: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق

Advertisement
Advertisement

سندھ میں کورونا وائرس

صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق جب کہ 579 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 667 جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 222 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 25 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 380 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی ہالوں پر پابندی 20 نومبر سے نافذ ہو گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *