Categories
Breaking news

کورونا وائرس: سعودی وزارت صحت کا ایک اور اہم بیان

Advertisement
Advertisement

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ مریض جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں انہیں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہےسعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ مریض جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں انہیں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر ہرگز نہ چھوڑیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے یا متاثرہ مریض دونوں ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے کپڑے گرم پانی جس کا درجہ حرارت ساٹھ سے ستر ڈگری سینٹی گریڈ ہو میں دھوئیں، کپڑے دھوتے ہوئے پانی میں جراثیم کش محلول کا استعمال لازمی طور پر کریں۔

محکمہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے دروازوں پر جراثیم کش اسپرے یا مواد کا استعمال کریں تاکہ مہلک وائرس دوسروں میں منتقل نہ ہو، کرونا مریض کے لیے ہوادار کمرہ بھی ضروری ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی اموات بھی ہوئیں البتہ حکومت نے اپنے اقدامات بڑھا دیے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *