Categories
Breaking news

کورونا وائرس: سعودی عرب نے بند کی گئیں زمینی سرحدیں کھول دیں، اہم خبر آگئی

Advertisement
Advertisement

 زمینی سرحدیںسعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کی گئیں زمینی سرحدیں کھول دیں۔

سعودی شہری، ان کے رشتہ دار اور گھریلو ملازمین جو پڑوسی ممالک میں تھے وہ بری راستے کھلنے سے مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں۔

جنرل ڈائریکٹر آف پاسپورٹ ‘جوازات’ کا کہنا ہے کہ وہ غیر سعودی شہری (مرد و خواتین) ان کے رشتہ دار، ورکرز اور دیگر افراد اجازت نامہ دکھا کر بری راستوں سے مملک میں آنے کے اہل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی باشندے و دیگر کو مملکت میں داخل ہونے کے لیے ‘البشر’ اکاؤنٹ پر آن لائن درخواست مع کوائف درج کروا کر اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

مملکت لوٹنے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے اور کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج 48 گھنٹے پرانے ہی قابل قبول ہوں گے۔اس مدت سے پرانے کورونا ٹیسٹ کے نتائج قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر 4 زمینی سرحدیں کھولی گئی ہیں جن میں الخفی، الرقعی، البطحا اور شاہ فہد شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں دیگر زمینی راستوں سے شہریوں کی امد و رفت کا آغاز کیا جائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *