Categories
Breaking news

کورونا وائرس: بین الاقوامی پروازوں کی بحالی، عمان نے اہم اعلان کر دیا

Advertisement
Advertisement

عمان ائیر عمانی ہوائی کمپنی ‘عمان ایئر” نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمان ایئر نے اعلان کیا کہ ہم عالمی پروازوں کی بحالی کے لیے بالکل تیار ہیں، اس حوالے سے تمام حکمت عملی بھی مکمل کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عمان ایئر کا کہنا تھا کہ عمانی طیارے، ایئرپورٹس اور عملہ پروازوں کے دوبارہ آغاز کے لیے تیار بیٹھا ہے، مسافروں کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے شہریوں کو خصوصی سفری ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ عمان میں پروازوں کی بحالی کی تیاری مکمل ہے کہ لیکن تاحال کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد عالمی فضائی آپریشن بحال ہوجائے گی۔

البتہ سعودی عرب کی طرح عمان میں بھی غیرملکیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *