Categories
Breaking news

کورونا وائرس: بھارتی جعلی ڈاکٹر کو ہوشیاری پڑگئی مہنگی، جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

ڈاکٹربھارت میں جعلی ڈگری رکھنے اور مریضوں کا غلط علاج کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر نے عدالت میں نقلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمع کروا کر ضمانت حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈاکٹر کی یہ جعل سازی کارآمد ثابت نہ ہوئی، پولیس نے کورونا کی رپورٹ نقلی قرار دے کر ملزم کو گرفتار کرلیا، جعلی ڈاکٹر کے غلط علاج سے ایک مریض انتقال بھی کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میں مذکورہ ملزم ڈاکٹر بن کر شہریوں کا غلط علاج کرتا تھا، بھارتی جعل ساز کے پاس ڈگری بھی جعلی تھی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کررکھا ہے، لیکن حالیہ دنوں اس نے عدالت کو چکما دینے کا غلط راستہ نکالا اور کورونا کی نقلی رپورٹ پیش کردی۔

ملزم کا تعلق بھارتی شہر بدھان سے ہے، اور ایک نرسنگ ہوم میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا، ملزم نے علاج کے نام پر کئی لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورے، بعد ازاں متاثرین نے پولیس کا اطلاع دی۔

پولیس نے جب کارروائی کا آغاز کیا اور گرفتاری کا وقت قریب آیا تو ملزم نے جعلی کرونا رپورٹ دیکھا کر ضمانت حاصل کی، لیکن تحقیقات کے بعد ملزم کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *