Categories
Breaking news

کورونا وائرس بڑھ رہا ہے، ایس او پیز پر عمل کیا جائے، وزیراعلیٰ

Advertisement
 سندھ کورونا ٹاسک فورس اجلاس، ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے، وزیراعلیٰ

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے۔ ہمیں لوگوں کو پابند کرنا ہوگا کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

Table of Contents

x
Advertisement

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح بڑھ رہی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کراچی اور حیدرآباد میں بڑھ رہا ہے۔ ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام مذہبی مقامات پر ایس او پیز پر عمل کروانے کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے تمام ڈی سیز کو ہدایات کی کہ وہ ہر جگہ ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔ جہاں ایس او پیز پر عمل نہ ہو وہاں سخت کارروائی کی جائے۔ تمام شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس، فیکٹریز و دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوسکا تو ہم مزید سخت اقدامات کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری کالجز باقر نقوی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل اور کور کمانڈر فائیو کور کے نمائندے شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *