Categories
Breaking news

کورونا وائرس: انڈونیشیا نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کردیا

Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا کے صدر

انڈونیشیا کے صدر نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین تک ہر ایک کی رسائی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین تک ہر ایک کی رسائی کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو جن عالمی مسائل کا سامنا ہے اقوام متحدہ کو اس پر توجہ دینا ضروری ہے۔

ویدودو نے 11 ویں آسیان یو این سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں عالمی برادری کی توقعات کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ اس کے لیے کوششیں کرے گا تو اس پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کرونا ویکسین اور ادویات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کو فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے، وباؤں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ اور آسیان ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی کر سکتے ہیں۔

انڈونیشیا کے صدر نے بتایا کہ کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لیے فنڈز اور درکار طبی سامان کی دستیابی کے لیے آسیان اپنی کوششیں کر رہی ہے۔

انھوں نے توہین آمیز خاکوں کے سلسلے میں یہ بھی واضح کیا کہ یو این پلیٹ فارم پر نفرت انگیز بیانات کے سدباب کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، دینی حساسیت کی حامل علامات اور اقدار کا احترام کرنا چاہیے، اظہار بیان کی آزادی کوئی حتمی اور مطلق چیز نہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *