Categories
Breaking news

کورونا وائرس: اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 5 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Advertisement
Advertisement

 اسلام آباد

اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 5 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز کو کل صبح 10 بجے سیل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اورجی سکس ٹو شامل ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی، مریضوں کی منتقلی اور کھانے کی ضروری اشیاء اور ادویات خریدنے والوں کو استثنیٰ ہو گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *