Categories
Breaking news

کورونا وائرس، ہسپانوی فلو اور 2 طرح کے کینسر کو شکست دینے والی 102 سالہ خاتون

Advertisement
Advertisement

کراچی (نیوزڈیسک) 102سالہ خاتون سے سیکھنے والے زندگی کے سبق، جنہوں نے نا صرف کورونا وائرس کو شکست دی بلکہ اس سے قبل وہ ہسپانوی فلو اور دو طرح کے کینسر سے بھی صحت یاب ہوچکی ہیں۔ ملڈرڈ گیرلڈائن گیری شیپلز نیوہیمپشائر میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کی بیٹی 68سالہ جولیا شیپلز کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کے کورونا وائرس سے صحت یابی پر وہ حیران نہیں ہیں کیوں کہ ہمیشہ ہی کسی بھی قسم کی پریشانی میں خوشی کا عنصر تلاش کرلیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ جب 10 ماہ کی تھیں تو وہ ہسپانوی فلو میں مبتلا ہوگئی تھیں۔ جب کہ ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کر جواب دے دیا تھا۔ لیکن انہوں نے اس وبا کو شکست دی۔ اس کے بعد جب وہ 60 برس کی ہوئیں تو انہیں چھاتی کا کینسر لاحق ہوگیا، وہ اس سے بھی صحت یاب ہوگئیں۔ جب کہ 70 سال کی عمر میں انہیں ایک بار پھر بڑی آنت کا کینسر ہوگیا، مگر انہوں نے اس بیماری کو بھی شکست دے دی۔ ان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ان جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارے کی وجہ ان کی والدہ کا مذہبی لگائو، جس سے انہوں نے زندگی کا مقصد طے کررکھا ہے۔ توازن، اچھے دوستوں کا ساتھ اور اچھے مشوروں پر عمل کرنا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *