Categories
Breaking news

کورونا وائرس، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

پاک بحریہ کی کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

کورونا وائرس، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی قصبوں اور گوٹھوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق کراچی کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاھور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور مظفرگڑھ کے ہزاروں ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی ۔

کورونا وائرس: پاک بحریہ مقامی لوگوں کی مدد میں پیش پیش

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورت حال کے سبب پاک بحریہ ضرورت مند خاندانوں کی امداد میں مصروف عمل ہے۔

مختلف اسپتالوں کو کورونا سے بچاؤ کی میڈیکل کٹس اور دیگر حفاظتی سامان بھی فراہم کیا گیا ۔

پاک بحریہ کو امدادی سرگرمیوں میں مخیر حضرات اور اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.