Categories
Breaking news

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 2 ہزار304نئے کیسزرپورٹ

Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 2 ہزار304نئے کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد7ہزار92ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار304نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ52 ہزار296 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ21ہزار563مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور23 ہزار641زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 53ہزار21اور پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار822ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار472، اسلام آباد23ہزار123، بلوچستان16ہزار274، آزاد کشمیر5 ہزار139اورگلگت میں4ہزار416 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار455 اور سندھ میں 2 ہزار 718 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار303، اسلام آباد250، بلوچستان155، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں118 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *