Categories
Breaking news

کورونا وائرس، عامر لیاقت کی صحت بہتر ہونے لگی

Advertisement
عامر لیاقت کی صحت بہتر ہونے لگی

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار رکن قومی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین طبیعت بگڑنے کے بعد تیزی سے رو با صحت ہورہے ہیں۔

Advertisement

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر بیٹھے ہیں اور درود شریف پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے آپ سب کی دعائیں واپس لے آئی ہیں۔‘

خیال رہے کہ عامر لیاقت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عامر لیاقت کی حالت بگڑ چکی ہے: اہلیہ توبیٰ عامر

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ توبیٰ عامر کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی طبیعت بگڑ چکی ہے۔

اسپتال میں داخل ہونے کے بعد عامر لیاقت نے بھی اپنی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا سے لڑ نہیں رہے بلکہ پناہ مانگ رہے ہیں۔

بعد ازاں عامر لیاقت کی اہلیہ توبیٰ عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ ’ہم دونوں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، لیکن اب عامر لیاقت کی حالت بگڑ چکی ہے اور اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ان کا سینہ بری طرح متاثر ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے

x
Advertisement

توبیٰ عامر نے لکھا کہ ’آج میری سالگرہ کا دن ہے لیکن اس خاص دن منانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ میرے شوہر شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *