Categories
Breaking news

کورونا وائرس، بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

کورونا وائرس، بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب لاہور کے بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایکسپو فیلڈ اسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2 کو کورونا مریضوں کے لیے فوری فعال کردیا جائے، آکسیجن کی کمی کا سامنے کرنے والے مریض فیلڈ اسپتال میں داخل ہوں گے۔

لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس اور آئی سی یو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مراسلہ کے مطابق میو اسپتال، سروسزاسپتال، جناح اسپتال اور لاہور جنرل اسپتال کو کورونا کیسز کے لیے تیا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید55 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد8 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کےمزید3 ہزار 262 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ10ہزار72 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 50 ہزار305 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور51ہزار507 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار115 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار983، خیبر پختونخوا ایک ہزار 389، اسلام آباد 332، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 174 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد31 ہزار639، خیبرپختونخوا 48 ہزار264، سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار240، پنجاب ایک لاکھ 21 ہزار753، بلوچستان 17 ہزار333، آزاد کشمیر 7 ہزار151 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *