بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاون اور سرحدودں کو بند کیے جانے کے بعد سن 2020 میں گزشتہ برس کے مقابلے پناہ حاصل کرنے کے لیے جرمنی آنے کے خواہش مند افراد کی تعداد میں تیس فیصد کمی آئی ہے۔
گزشتہ برس جرمنی میں پناہ حاصل کرنے کے لیے صرف 76000 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے اکثریت شام، عراق اور افغانستان کے شہریوں کی تھی۔سن 2016 میں جرمنی میں پناہ حاصل کرنے کے لیے سات لاکھ سے زیادہ لوگوں نے درخواستیں دی تھیں جوکہ اس سے ایک برس قبل یعنی 2015 کے مقابلے میں چار لاکھ زیادہ تھیں۔
