Categories
Breaking news

کورونا مزید 20 زندگیاں نگل گیا، 914 نئے کیسز رپورٹ

کورونا مزید 20 زندگیاں نگل گیا، 914 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 20 اموات اور 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد رہی۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار231 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار657 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 225 ہے اور 9 لاکھ 1ہزار201 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 418، خیبرپختونخوا 4 ہزار 308، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 307 اور آزاد کشمیر میں 582 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 596، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 759، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 900، سندھ 3 لاکھ 36 ہزار76، بلوچستان27 ہزار64، آزاد کشمیر 20 ہزار 243 اور گلگت بلتستان میں6 ہزار19 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *