Categories
Breaking news

کورونا متاثرہ اضلاع میں آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند

Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند رہیں گے ۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا کہ 19 اپریل سے نویں سے بارہویں جماعت کے بچے سخت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسکول و کالجز آئیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 28 اپریل کو جائزہ لیا جائے گا کہ اسکول عید تک بند کرنے ہیں یا نہیں۔
میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات ضرور ہوں گے، کیمبرج کے تمام امتحانات بھی وقت پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے، اے اور او لیول کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہونگے، اے اور او لیول کے تقریباً 4ہزار بچے امتحانات دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت ،سری لنکا،نیپال میں بھی اے ،اولیول کے امتحانات ہو رہے ہیں، دنیا کے 80 فیصد ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک کے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔
اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں وفاقی اورصوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے، تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے 9 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند تھے۔دوسری جانب سندھ میں آج سے پندرہ روز کے لیے آٹھویں جماعت تک اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *