Categories
Breaking news

کورونا لاک ڈاون میں بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا، ڈاکٹر ٹیڈروس کا پاکستان کو خراج تحسین

Advertisement
Advertisement

ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا لاک ڈاون میں بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا۔

ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے درخت لگانے کی زبردست اسکیم شروع کررکھی ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیروزگار افراد کو وظیفہ دے کر شجر کاری کی ترغیب دی اور کورونا لاک ڈاون کے دوران بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا۔

واضح رہے کہ 10 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا گیا تھا، وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *