Categories
Breaking news

کورونا سے کئی روز بعد 1 شخص کا انتقال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 1 اور مریض جاں بحق ہو گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

پاکستان میں مزید صرف 57 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 53 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 630 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 800 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 8 ہزار 600 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 9 لاکھ 52 ہزار 430 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اسلام آباد میں 1 اعشاریہ 61 فیصد، ‎لاہور میں 1 اعشاریہ 55 فیصد، بہاولپور میں 1 اعشاریہ 49 فیصد، کراچی میں 1 اعشاریہ 21 فیصد اور فیصل آباد میں 0 اعشاریہ 21 42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *