Categories
Breaking news

کورونا سے ایک شخص انتقال کر گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 1 مریض جاں بحق ہو گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان، 1 کورونا مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 مریض جاں بحق ہو گیا۔

پاکستان میں مزید صرف 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 53 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 628 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 470 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 9 لاکھ 4 ہزار 55 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ‎لاہور میں 1 اعشاریہ 87 فیصد اور ‎ایبٹ آباد میں 1 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *