Categories
Breaking news

کورونا: دنیا بھر میں 5 کروڑ 53لاکھ 44 ہزار سے ذائد افراد متاثر

Advertisement
Advertisement

کورونا کے 3 کروڑ84لاکھ 89ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 53لاکھ44 ہزار660افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ32 ہزار80 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ84لاکھ 89ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ55 لاکھ 23ہزارزیرعلاج ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے2لاکھ 52 ہزار651 اموات اور ایک کروڑ15 لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ30 ہزار559 اور 88 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ66 ہزار67اور 58 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 19 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر اور45ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں19 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزار489 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں15 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ41 ہزار253 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 13لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار727ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *