Categories
Breaking news

کورونا دل کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن رہا ہے، تحقیق

Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس پر ہونے والی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں کو ہی نہیں بلکہ جسم کے دوسرے اعضاء خصوصاً دل کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن رہا ہے، وائرس سے دل کو نقصان پہنچنے کے کیسز زیادہ تر نوجوانوں میں سامنے آئے ہیں۔جرمنی میں ہونی والی تحقیق میں 39 برس تک کے کورونا سے متاثر ہونے والے 100 افراد میں سے 80 فیصد کے دل متاثر ہونے اور 60 فیصد افراد میں دل کے عضلات میں سوجن پائی گئی۔امریکا میں بھی اس طرح کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں، اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈاکٹرز اور ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں کے ساتھ جسم کے کسی بھی حصے خصوصاً دل کو بری طرح نقصان پہنچا سکتا ہے لہٰذا دل کے مریضوں، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *