Categories
Breaking news

کورونا: باچا خان ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتے تعینات

کورونا:باچا خان ائرپورٹ پر سراغ رساں کتے تعینات

خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور کے باچا خان ائرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کا مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں باچا خان ائرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ائرپورٹ پر سراغ رساں کتے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کےلیے تعینات کیے جائیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاورایئرپورٹ پرسراغ رساں کتوں کی مددسےکورونامریضوں کی نشاندہی کی جائےگی۔

مراسلے کے مطابق پشاور ائرپور ٹ پر اے سی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی ٹیم کی معاونت کرے گی ۔

یاد رہے اس سے قبل پاک افغان سرحد بھی کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے تعینات کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *