Categories
Breaking news

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی میٹینگ،لاہور

Advertisement

لاہور:پنجاب میں آج ٹوٹل کیسز 449 رپورٹ ہوئے جبکہ 13 اموات ہوئیں جو گزشتہ دو ماہ میں سب سے کم تعداد ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر.

پنجاب کی ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈ اور اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی اطمینان بخش ہے۔ پنجاب میں ماہِ جون میں مریضوں کے کنفرم کیسز کی شرح 31% تھی جو کم ہو کر 6% پر آ چکی ہے۔عوام میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی اور ایس اوپیز کی اشاعت میں میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

عیدالاضحی کے لیے ایس او پیز جا ری کر دیے گیے ہیں۔ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عید کے بعد کوئی ہنگامی صورتِ حال نہ پیدا ہو۔ کنفرم مریضوں کی آئیسولیش کے خاتمے کے لیے دو ٹیسٹ منفی آنے کی شرط ختم ہونے سے ٹیسٹنگ میں کمی آئی ہے۔ سربراہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ.

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ ڈاکٹر محمود شوکت کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پر مزید احتیاط کرنا ضروری ہے،ایس اوپیز کا بنیادی فلسفہ سماجی فاصلہ، ماسک پہننا اور متواتر ہاتھ دھوتے رہنا ہے۔ جلد ہی پرائیویٹ لیبارٹریاں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو اینٹی باڈیز ٹیسٹ رزلٹ فراہم کریں گی جن کی بنیاد پر مزید منصوبہ بندی کی جائے گی۔ پنجاب کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھلنے پر بھی آنے والوں مریضوں اور ان کے لواحقین کو ایس اوپیز پرعمل درآمدیقینی بنانا ہو گا۔

پولیو وائرس کی طرح پانی میں کوروناوائرس کی موجودگی پر پی کے ایل آئی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اس پر کام کر رہی ہیں، رافعہ حیدر۔

کورونا کے مریضوں کو ڈسچارج کے بعد آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے،کورونا کے کچھ مریضوں میں ذیابیطس کا مرض بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے سے ذہنی ہیجان اور تناؤ بھی دیکھنے میں آیا ہے، ڈاکٹر جاوید حیات۔

ڈیڈ باڈیز کے متعلقہ ایس اوپیز بھی جاری کی جا چکی ہیں جس کے مطابق تابوت کی شرط ختم کی گئی، چھ فٹ کا سماجی فاصلہ رکھ کر نمازِجنازہ پڑھائی جا سکتی ہے،ڈاکٹرمحمودشوکت۔

عیدِقرباں پرمویشی منڈیوں کے لیے ایس اوپیز جاری کر دیے گیے ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ایس اوپیز پر عمل کو یقینی بنائیں گے۔ سربراہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ۔

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *