Categories
Breaking news

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکانداروں کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی

Advertisement
Advertisement

مارکیٹ

شہر قائد کے علاقے سخی حسن پر واقع موبائل مارکیٹ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔

مقامی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موبائل مارکیٹ کو سیل کرنے کی کارروائی کی تو دکانداروں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

پولیس اہلکاروں اور دکانداروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہوئی تو دیگر تھانوں سے نفری کو طلب کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مارکیٹ یونین کے صدر اور دکانداروں نے قانونی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور جب انہیں سمجھایا گیا تو انہوں نے جھگڑا شروع کردیا۔

پولیس افسران نے صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد سرینا موبائل مارکیٹ کے صدر اور دکانداروں سے مذاکرات کیے جس کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔ دکان داروں نے دعویٰ کیا کہ اُن کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار کر کے تیموریہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

موبائل مارکیٹ کی یونین اور دیگر دکان دار ساتھیوں کی رہائی کے لیے تیموریہ تھانے پہنچے جہاں انہوں نے پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس ساری صورت حال کے بعد موبائل مارکیٹ کو عارضی طورپر سیل کر کے داخلی دروازوں پر نوٹی فکیشن چسپاں کردیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *