Categories
Breaking news

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، تین سال سے لاپتہ شہری کی اہل خانہ سے ملاقات کا باعث بن گئی

Advertisement

بھارتی شہری

تین سال سے لاپتہ بھارتی شہری کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث اہل خانہ سے ملاقات ہوگئی۔

اہل خانہ سے ملاپ کا یہ دلچسپ و انوکھا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں پولیس چالان کی بدولت تین سے لاپتہ سافٹ ویئر انجینئر دوبارہ اپنے اہل خانہ کو مل گیا۔

ستیش نامی شخص ایم این سی نامی کمپنی میں اچھی تنخواہ پر سافٹ ویئر ایجینئر کی ملازمت کررہا تھا اور اس کی آٹھ سالہ بیٹی بھی ہے۔

Advertisement

مذکورہ شخص کو کھیتی باڑی کا شوق تھا تاہم اہل خانہ کی جانب سے متعدد بار انکار پر ستیش اچانک 2017 میں گھر سے فرار ہوگیا اور تین سال گزرنے کے باوجود اہل خانہ کو نہ ملا۔

اہل خانہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تاہم انکے بیٹے کا کہیں کچھ پتہ نہ چلا، ایک روز ظہیر آباد میں کرونا ایس او پیز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے ستیش کی تصویر عکسبند کرکے تھانے بھیج جس پر پولیس نے اہل خانہ کو بلاکر ستیش کا حلیہ جانا۔

تصویر دیکھ کر اہل خانہ تصدیق کی جس پر پولیس نے ستیش کو چالان بھرنے کےلیے تھانے بلایا اور تین سے اہل خانہ سے دور زندگی گزارنے والے ستیش کی خاندان والوں سے ملاقات کرائی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *