Categories
Breaking news

کورونا ایس او پیز، کویتی وزارت داخلہ نے مالز اور کمپلیکسز میں خصوصی دستے تعینات کردئیے

کورونا ایس او پیز

کویتی وزارت داخلہ نے کورونا ایس و پیز پر عمل درآمد اور نظم و ضبط کی پابندی کیلئے مالز اور کمپلیکسز میں خصوصی دستے تعینات کردئیے، جنہیں گرفتاری کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

خلیجی ریاست کویت کے وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح نے مالز اور تجارتی کیمپلیکسز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے پیدل گشت کرنے والے خصوصی دستے تعینات کردئیے ہیں، جو مکمل ساز و سامان سے آراستہ ہوں گے۔

کویتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان دستوں کی تعیناتی کا مقصد قانون کی پاسداری ہے اور جو افراد قانون خلاف ورزی کرتے نظر آئیں گے یہ دستے انہیں حراست میں لینے کے مجاز ہوں گے۔

وزیر داخلہ کے فیصلے پر درآمد کےلیے گزشتہ شب سے دستوں نے تجارتی مراکز میں گشت شروع کردیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *