Categories
Breaking news

کورونا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، ڈاکٹر عمر

Advertisement
کورونا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، ڈاکٹر عمر

راول پنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر راول پنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں۔

بغیر ویکسین کورونا ختم ہوسکتا ہے، اطالوی ڈاکٹر

ڈبلیو ایچ او سمیت کسی عالمی ادارے نے کورونا کی شدت میں کمی یا ویکسین کے بغیر خاتمے کی بات نہیں کی، پروفیسر ماتیو باسیتی

انہوں نے کہا کہ ہلکے بخار، نزلہ اور زکام کی صورت میں گھر پر ہی رہیں، صرف تیز بخار یا سانس لینے میں تکلیف کی صورت میں اسپتال آئیں۔

ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہو گی، راول پنڈی میں 5 ہزار افراد کو کورونا وائرس کے شبہے میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سماجی فاصلے کی وجہ سے کورونا وائرس کمزور پڑ گیا، اطالوی ڈاکٹر

کورونا ختم نہیں ہوا مزید احتیاط کی ضرورت ہے، بزدار

وائس چانسلر راول پنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا مزید کہنا ہے کہ راول پنڈی میں 2 ہزار مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راول پنڈی میں کورونا وائرس کے 1800 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ یہاں 3 ماہ کے دوران اس وائرس کے 190 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *