Categories
Breaking news

کورونا اور سیلاب میں حکمرانوں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی: سراج الحق

Advertisement
Advertisement

سراج الحقجماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں نے کراچی سمیت ملک بھر میں انفراسٹرکچر کا پول کھول دیا ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کورونا اور سیلاب میں حکمرانوں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، حالیہ بارشوں میں 163 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کئی روز سے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور خود کو لاوارث سمجھ رہاہے۔

سراج الحق کا کہنا تھاکہ این ڈی ایم اے کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں، حکومت بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائے اورجن لوگوں کے مکانات گرے ہیں انہیں معاوضہ دے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *