Categories
Breaking news

کوروناوائرس ویکسین سے متعلق چین سے بڑی خوشخبری آگئی

Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس ویکسین سے متعلق چین سے بڑی خوشخبری آگئی

چین میں کروناویکسین کے ہونے والے تجربات اور اس کے نتائج سامنے آنے کے بعد یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ چین وبا کے خلاف ویکسین تیار کرنے والا جلد پہلا ملک بن سکتا ہے۔

برطانوی روزنامہ ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں عندیہ دیا ہے کہ چین دنیا میں کرونا ویکسین متعارف کرانے والا پہلا ملک بن سکتا ہے، کیوں کہ وہاں ویکسین کے حوالے سے مسلسل مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنس دان اور طبی ماہرین امکان ظاہر کررہے ہیں کہ چین دنیا میں کرونا کی روک تھام کے لیے پہلی موثر ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

دنیا بھر میں 9 کمپنیاں ویکسین کی تیاری میں آخری مراحل عبور کررہی ہیں، اور ان 9 میں سے چار کمپنیاں چین کی ہیں، طبی ماہر کا کہنا ہے کہ چین کی 4 میں سے تین ویکسینز میں غیرفعال کووڈ 2 وائرس استعمال کیا گیا ہے جو کہ اس وبا کی روک تھام کے لیے ممکنہ طور پر بہترین طریقہ کار ہوسکتا ہے۔

اسی طرح دیگر ماہرین کا بھی خیال ہے کہ ویکسین کی تیاری میں اس طریقہ کار سے آپ کو صرف اسپائیک پروٹین کے خلاف نہیں بلکہ کرونا وائرس کے تمام پروٹینز کے خلاف مدافعتی ردعمل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

حالیہ دنوں چین کی ایک کمپنی نے ویکسین کے مثبت نتائج کا اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ ویکسین رضاکاروں میں کووڈ 19 کو بچانے کے لیے موثر ثابت ہوئی، اسی طرح چاروں ویکسین کمپنیاں اپنے اپنے تجربات مکمل کررہی ہیں۔

چین میں 4 کرونا ویکسینز کلینیکل ٹرائلز کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *